وطن واپسی سے پہلے عدالت پیشی‘ ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، اس پر ملزم نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے