طیفی بٹ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت، لاش لاہور پہنچا دی گئی

 پوسٹمارٹم کے بعدلاش اہلخانہ کے حوا لے، سی سی ڈی کی ٹیم بھی پولیس کے ہمراہ تھی
 طیفی بٹ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
لاہور(آئی این پی ) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طیفی بٹ کی لاش لاہورمیںانکی رہائش گاہ نصیرآبادپہنچادی گئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعدلاش اہلخانہ کے حوا لے کردی،لاش حوالگی کے وقت سی سی ڈی کی ٹیم بھی پولیس کے ہمراہ تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یارخان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا،اس دوران طیفی بٹ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔