جرمنی کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ

 روم (آئی این پی )جرمن چانسلر نے مطالبہ کیا ہے  غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے  ہنگامی کانفرنس بلائی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انکی حکومت مصر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ میں پانی کی فراہمی، بجلی کی ترسیل اور صحت کے نظام کی تعمیرِنو کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔