فرانس ، سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کیلئے مشترکہ کانفرنس بلانے پراتفاق

 ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی ، شہزادہ سلمان مشترکہ صدارت کریں گے 
 ریاض(آئی این پی )فرانس اور سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔  ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی جس کی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مشترکہ صدارت کریں گے۔ صدر میکرون نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔