جرمنی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی نہ صرف ہمارے بلکہ خود امریکہ کے مفاد میں بھی ہے:وزیردفاع
برلن(آئی این پی )جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے 5 ہزار فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلانے کا فیصلہ متوقع تھا۔جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بورس پسٹوریئس نے کہا کہ یورپ خاص طور پر جرمنی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی نہ صرف ہمارے بلکہ خود امریکہ کے مفاد میں بھی ہے۔نیٹو کی ترجمان ایلیسن ہارٹ نے کہا کہ اتحاد امریکہ کے ساتھ مل کر اس فیصلے کی تفصیلات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے