گورنر پنجاب کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 ویں ترمیم کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کرنے خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ چیلنجز اور تعاون کے مواقع پر گفتگو کی۔