بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کی عمر 71 سال ہو گئی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کی عمر 71 سال ہو گئی

دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 برس کی ہوگئیں، مگر اب بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔

 ان کے لازوال کردار اور دلکش انداز آج بھی شائقین کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔ریکھا کے یومِ پیدائش پر سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے انہیں خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی ریکھا کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ ہیما مالنی نے لکھا،“ریکھا خوبصورت، لازوال اور سدا بہار حسینہ ہیں۔ ہماری دوستی فلموں سے آگے، دلوں تک ہے — اور آج بھی ہم تمِل زبان میں بات چیت کرتے ہیں!”انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی مائیں بھی ان کے فلمی سفر میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔اداکار شتروگھن سنہا نے بھی ریکھا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا:

“آئیے منائیں اس اسٹائلش، پراسرار اور جادوئی دیوی ریکھا کا جشن!”
درجنوں بلاک بسٹر فلموں سے ناظرین کے دل جیتنے والی ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی، پراسرار شخصیت اور شاہانہ انداز سے نئی نسل کی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتی نظر آتی ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے:

“ریکھا عمر نہیں، ایک فیلنگ کا نام ہے!”