اداکارہ ریکھا کی مجموعی دولت 332 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف

اداکارہ ریکھا کی مجموعی دولت 332 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا کے پاس کئی قیمتی گاڑیاں ہیں جن میں آڈی اے 8، مرسیڈیز بینز ایس کلاس، رولز رائس گوسٹ اور بی ایم ڈبلیو 17 شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیاں بھی پسند کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ریکھا اپنے عروج کے دور میں ایک فلم کے لیے تقریباً 14 کروڑ روپے کی فیس وصول کرتی تھیں، جبکہ برانڈ کی تشہیر اور عوامی تقریبات کے لیے وہ 6 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں۔2012 میں ریکھا نے راجیہ سبھا کی رکنیت حاصل کی اور انہیں حکومتی الاؤنس کے طور پر 12 لاکھ روپے ملے۔ ریکھا کا ممبئی کے باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ علاقے میں ایک شاندار بنگلہ ہے، جس کی مالیت تقریباً 100 کروڑ روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق، ریکھا کی مجموعی دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے، جو ان کی محنت اور کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔