گجر پورہ :12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پرملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔گجر پورہ کی رہائشی بچی دکان سے سامان لے کر گھر واپس آرہی تھی راستے میں ہمسایہ ملزم نے بہانے سے اسیاپنے پاس بلایا اور نازیبا حرکات کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلخانہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاند جعفر نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔