موبائل فونز کو جعلی آئی ایم ای آئی نمبرز لگا کربیچنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کو جعلی IMEIنمبرز لگا کر فروخت کرنیوالے ملزم منور کو موچی پورہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے موچی پورہ سٹاپ پر واقع مارکیٹ میں دکان بنا رکھی تھی، جہاں وہ اپنے مخصوص گاہکوں سے چوری شدہ آئی فونز اور دیگر موبائل فونزخریدتا اورانکے IMEIنمبرز تبدیل کرکے جعلی نمبروں کیساتھ سستے داموں فروخت کرتا تھا۔ کارروائی میں ملزم سے سوسے زائد موبائل فونز اور کمپیوٹر سسٹم برآمد کر لیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔