صارفین کو شکایات کے اندراج کیلئے اب لیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کرنا ہوگا:نوٹیفکیشن
لاہور(زیڈ این این) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے افسروںکے سرکاری موبائل نمبرز بجلی کے بلوں پر شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اب صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے 118 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں گے۔ شکایات کے ازالے کی صورت میں بجلی کے بل پر کسی افسر کا رابطہ نمبر موجود نہیں ہوگا، جبکہ صارفین کو شکایات کے اندراج کیلئے لیسکو دفاتر سے بھی رجوع کرنا پڑ سکتا ہے