لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں منشیات فروشی کے جرم میں سزا کاٹنے والا 40سالہ قیدی پراسرار طور پرہلاک ہو گیا۔ قیدی کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی۔ طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق قیدی کی موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔