لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمامیاں حماد اظہر کی بازیابی اور فیملی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حماد اظہر کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دو روزقبل حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیا،تاحال کسی عدالت پیش نہیں کیا گیا ،عدالت پیش کرنیاور فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے م ئوقف اختیارکیا کہ حماد اظہر 9 مئی کیس کے ملزم ہیں، عدالت 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ملاقات کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔