تہران(آئی این پی ) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ہرمز نامی میزائل تیار کیا ہے جو دشمن کے ریڈار سسٹم سے خارج ہونے والے سگنلز کی شناخت کرکے انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق علی بلالی نے بتایا کہ ایرانی ماہرین میدانِ جنگ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے میزائل تیار کر رہے ہیں۔