روس نے اپنے لڑاکا طیارے مگ 31 کی چوری کی یوکرینی اور برطانوی سازش کے منصوبے کو ناکام بنا دیا
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، روس کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو نے یوکرینی اور برطانوی سازش کے تحت اپنے لڑاکا طیارے مگ 31 کی چوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق، روس کی وفاقی سلامتی سروس (ایف ایس بی) نے اس سازش کو روکا ہے، جس میں روسی پائلٹوں کو 3 ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی تاکہ وہ Kinzhal ہائپرسونک میزائل سے لیس اس لڑاکا طیارے کو چوری کریں۔ایف ایس بی کے مطابق، منصوبہ یہ تھا کہ لڑاکا طیارہ رومانیہ کے شہر کونستانتا میں واقع نیٹو ایئر بیس پر لایا جائے، جہاں سے اسے استعمال کر کے یوکرین اور برطانیہ بڑی اشتعال انگیزی کرنا چاہتے تھے۔
سرکاری ٹی وی نے ان پیغامات اور ریکارڈنگز کا بھی دکھایا ہے جن میں ایک شخص یوکرینی اور برطانوی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کا اعتراف کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس نے ایک روسی پائلٹ کو 3 ملین ڈالر کی پیشکش کی اور شہریت بھی دینے کی آفر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ روس کا Kinzhal ایک ہوا سے لانچ کیا جانے والا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے، جسے ماسکو ہائپرسونک کہتا ہے۔