آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 4,134 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اس اضافے کے نتیجے میں ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5,900 روپے کے اضافے سے 4,35,762 روپے ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں، فی دس گرام سونے کی قیمت 5,065 روپے بڑھ کر 3,73,595 روپے تک پہنچ گئی ہے۔