سمندری طوفان فنگ وونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ شدید طوفان فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد تائیوان کے قریب پہنچ چکا ہے، جہاں آنے سے قبل شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں بدھ کو طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر، مختلف اضلاع میں اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، تاکہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیا جا سکے۔طوفان کی شدت اور تباہ کاریوں کے پیش نظر، حکام اور مقامی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔