راشد خان کی دوسری شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل، سوشل میڈیا پر بحث جاری

راشد خان کی دوسری شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل، سوشل میڈیا پر بحث جاری

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع انسٹا گرام پر ایک پیغام کے ذریعے دی، جس میں انہوں نے اپنی نئی شریک حیات کے بارے میں بتایا کہ وہ افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک رہائش پذیر ہیں۔

راشد خان نے اپنی دوسری شادی 2 اگست 2025 کو انجام دی، جبکہ ان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں ہوئی تھی، جو کہ ان کی خالہ زاد کے ساتھ تھی۔اپنے پیغام میں راشد خان نے اس تاریخ کو اپنے نکاح کی تصدیق کی اور اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ محبت اور سکون کی مثال ہیں، اور وہ ہمیشہ ایسے ہمسفر کی تمنا رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فلاحی تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے غیر ضروری قیاس آرائیاں کی گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سچ یہ ہے کہ وہ ان کی بیوی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اور انہیں کسی چیز کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ راشد خان نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ان کا ساتھ دیا ہے۔