پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی پوسٹ کو لے کر بحث شروع ہوگئی۔
سامعہ خان نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر شادی شدہ مردوں سے تعلقات قائم کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنی اسٹوری میں سامعہ خان نے ان خواتین پر سخت تنقید کی جو مبینہ طور پر شادی شدہ اور بچوں کے باپ مردوں سے مالی فائدے کی خاطر تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ امید رکھتی ہیں کہ مستقبل میں وہ شخص ان سے شادی کرلے گا۔معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو بھی ان فالو کردیا۔
تاہم بعد ازاں انہوں نے حسن علی کو دوبارہ فالو کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔دوسری جانب، سامعہ خان کی جانب سے اس پوسٹ یا سوشل میڈیا سرگرمی کے حوالے سے حسن علی کے ساتھ ازدواجی تعلقات میں کسی مسئلے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔سوشل میڈیا پر اس معاملے کو مختلف انداز میں زیرِ بحث لایا جا رہا ہے، تاہم محض سوشل میڈیا پوسٹس اور فالو یا ان فالو کرنے کی بنیاد پر ازدواجی زندگی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہوگا۔