ایشیا کپ 2025: راشد خان بولڈ ہوکر بھی ریویو مانگ بیٹھے، سوشل میڈیا پر مذاق

ایشیا کپ 2025: راشد خان بولڈ ہوکر بھی ریویو مانگ بیٹھے، سوشل میڈیا پر مذاق

ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ غلط فہمی کا شکار ہو گئے۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ بولڈ ہوگئے مگر انہیں لگا کہ امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا ہے، جس پر انہوں نے فوری ریویو مانگ لیا۔امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ بولڈ ہو چکے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے راشد خان کے انداز پر دلچسپ تبصرے کیے اور میمز بنائیں۔یاد رہے کہ سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔