غزہ میں جاری حملوں، اسرائیلی ڈرون سے 2 فلسطینی شہید

غزہ میں جاری حملوں، اسرائیلی ڈرون سے 2 فلسطینی شہید

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔فلسطینی تنظیم حماس کے بیان کے مطابق، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر حملے کر رہا ہے، جن میں 10 اکتوبر سے اب تک 271 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کا زیادہ تر نشانہ رہائشی عمارتیں اور عام شہری ہیں، اور اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیل غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے، جو جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔معاہدے کے مطابق، روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے تھے جن میں 50 ٹن ایندھن بھی شامل تھا، مگر صرف 270 ٹرک ہی اتوار کو اندر پہنچ پائے۔