لاہور (خصوصی رپورٹ)جی سی یو کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری کی زیر صدارت ہوا۔نئے تعلیمی پروگرامز، بجٹ ، اصلاحات و انتظامی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ خصوصی افراد کیلئے ٹیوشن فیس ختم اور اوورسیز طلبہ کیلئے فیس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔