10 ماہ میں صارفین کو 1 ارب 46 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال کے پہلیدس ماہ یعنی جنوری تا اکتوبر 2025ء کے دوران 28,704 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو1 ارب 46 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی ہے۔ بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدّین عزیز نے عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی مالیاتی دھوکا دہی کی سرگرمیوں سیبچانے کیلئے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص پر قطعاً ظاہر نہ کریں، اپنے موبائل فون پر نا قابل اعتماد اورغیرمستند ذریعے سے موصول ہونے والے لنک کو بھی کلک نہ کریں اور مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں اور اس طرح کے مشکوک فون نمبرزکی اطلاع فوری اور ہر صورت نیشنل سائبر کرائم انویسٹگشن ایجنسی کو دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔