اسلام آباد(آن لائن)بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔جس میں انھوں نے کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 2025 کے دوران 13,793 زیر التوا شکایات اور 35,130 نئی شکایات موصول ہونے کے باوجود 36,280 شکایات نمٹا دی گئیں اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بینکنگ تنازعات کے حل کو مضبوط بنانے اور بینکنگ سیکٹر میں جاری اصلاحاتی اقدامات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔