قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس نے شہر میں پتنگ اور قاتل ڈور فروخت کرنے والے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او آصف جاوید خاں نے علاقہ بھر میں خونی کھیل گڈی ڈور کے خاتمے کے لیے کریک ڈا ئون کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور قاتل ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں۔ملزموں کے خلاف کائیٹ فلائنگ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔