تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار ‘ گاڑی کو 5 ہزار ‘ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار ‘تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
سگنل کی خلاف ورزی پر کار 5 ہزار ‘ 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار‘سگنل کی خلاف ورزی پر 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار جرمانہ
دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار ‘ تھری ویلر کو 3 ہزار ‘ دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 8 ہزار، پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا
بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل ہو گی‘ گاڑی میں ڈرائیور کیساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کیلئے بیلٹ لگانا لازمی قرار
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، 2000 سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اوور لوڈنگ پر 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 8 ہزار، پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل ہو گی، اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔