فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب بھر میں 4 ماہ کیلئے سکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستوں کیلئے کل سے آن لائن پورٹل فنکشنل ہو جائے گا،خواہشمند افراد 22 سے 24 جنوری تک بھرتی کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔میرٹ لسٹ 25 جنوری کو متعلقہ سکولوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی،سکول ٹیچر انٹرنز کی تعیناتی آرڈر 31 جنوری کو جاری ہوں گے۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام درخواستیں آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں۔