سول ڈیفنس رضا کاروں کا وظیفہ 50ہزارروپے ماہانہ مقرر

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس رضا کاروں کے الاؤنس کی نئی شرح جاری کر دی جس کے تحت کل وقتی سول ڈیفنس رضا کاروں کو اب 50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا،سول ڈیفنس ورکرز کو یومیہ 1ہزار 923روپے معاوضہ ملے گا، اس کے علاوہ جزو وقتی خدمات انجام دینے والے رضا کاروں کو 960روپے یومیہ دیا جائے گا۔ نئے وظیفے یکم ستمبر 2025سے نافذ العمل ہوں گے۔ کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔