7 ہزار ماہانہ دیئے جائیں گے‘8123 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اہلیت کی تصدیق ہو سکے گی
لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے معذور افراد کے لیے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے مطابق وہ تمام معذور افراد جن کے معذوری شناختی کارڈ بن چکے ہیں، مالی امداد کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے شہری اپنے موبائل فون سے HQ لکھ کر اسپیس دیں، پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر ارسال کریں۔ محکمہ کے مطابق تصدیق کے بعد اہل افراد کو باقاعدہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اگر شناختی کارڈ پر ویل چیئر کا نشان موجود ہے، تو اسے 8123 پر بھیجنے سے فوری تصدیق ممکن ہے۔سوشل ویلفیئر آفس سے معذوری کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔