حکومت نے آئمہ کرام کے لئے سالانہ 20 ارب روپے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی
وظیفہ پروگرام کا بجٹ محکمہ اوقاف کے ذریعے خرچ کیا جائے گا، رجسٹریشن عمل مکمل ہوگا
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کے وظیفے دینے کے لیے فنڈز مانگ لیے ہیں اور محکمہ خزانہ کو آئمہ کرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئمہ کرام کے لیے سالانہ 20 ارب روپے کے فنڈ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے تحت حکومت آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے لیے ماہانہ ایک ارب 63 کروڑ روپے درکار ہوں گے، اور یہ بجٹ محکمہ اوقاف کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ تمام آئمہ کرام کو وظیفہ بروقت فراہم کیا جا سکے۔