چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ملا تھا۔
اس ملاقات میں، مسلم لیگ ن کے وفد نے پیپلز پارٹی سے درخواست کی کہ وہ اس ترمیم کی منظوری میں تعاون کرے۔بلاول بھٹو نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پیغام میں کہا کہ اس ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججوں کے تبادلے کا اختیار، این ایف سی میں صوبوں کے حصے کا تحفظ، آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی، اور الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق مسائل شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو، صدرِ پاکستان کے دوحا سے واپسی کے بعد طلب کیا جائے گا تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جا سکے۔