پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں، سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، اور 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق، سیریز میں امپائرنگ کے فرائض کے لیے احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب کو منتخب کیا گیا ہے۔ زمبابوے نے پندرہ رکنی اسکواڈ بھی اعلان کر دیا ہے، اور ان کی ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گی۔
ایونٹ کے شیڈیول کے مطابق، 19 نومبر کو زمبابوے اور سری لنکا کے مابین مقابلہ راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ 22 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے آئیں گے۔ 23 نومبر کو زمبابوے اور پاکستان کے درمیان مقابلہ لاہور میں ہوگا، اور 25 نومبر کو زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی۔ 27 نومبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا، اور سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔