پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی کر لیا گیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی کر لیا گیا

کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہو گیا ہے، جس میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران اس سہ ملکی سیریز میں شرکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ اسی طرح انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے ہی پاکستان میں اس سیریز کے لیے آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد مکمل میچز کا اعلان کیا جائے گا۔مزید یہ کہ سری لنکا کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران سہ ملکی سیریز سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔یہ تمام سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں میں اضافہ اور شائقین کے لیے بڑے کرکٹ ایونٹس کی واپسی کا اشارہ ہیں۔