پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔

 اس کے مطابق یہ سیریز 18 اکتوبر سے 1 نومبر تک جاری رہے گی۔پہلا مرحلہ راولپنڈی میں منعقد ہوگا، جس میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو شیڈول کیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔ سیریز کا فائنل 1 نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔ تمام بورڈز کے اتفاق رائے سے جلد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اس دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔ سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر بھی مشاورت جاری