ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے علینہ عامر سے بابر اعظم کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اپنی شادی کر لینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔علینہ عامر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہوتا، جب کوئی اچھا انسان آپ سے مل جائے تو فوراً شادی کر لینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے لیے صحیح وقت کا انتخاب بہت ضروری ہے، مگر اگر کسی کو اچھا انسان مل جائے تو پھر دیر نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو یہی کرنا چاہیے کیونکہ شادی کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، علینہ عامر نے قومی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ اسکور کررہے ہیں، کبھی صفر پر آؤٹ ہوتے ہیں اور کبھی 100 رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم میں دیگر کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی کارکردگی پر منحصر ہے۔