دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی) کلاڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو(جی سی ایل آئی) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے عملی اقدامات جاری ہیں