یہ مان بھی لیا جائے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے
تہران (آئی این پی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے