27ویں آئینی ترمیم عوام کیلئے تھی ہی نہیں: علی قاسم گیلانی

میں نے کوشش کی تھی  عوامی بہتری کی چیزیں  اس میں ڈالی جائیں:میڈیا سے گفتگو
 اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے اعتراف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم عوام کیلئے تھی ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی تھی کہ عوامی بہتری کی چیزیں اِس میں ڈلوائیں لیکن تمام پارٹیوں کا اتفاق تھا کہ جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے، اُنہیں ہی پیش کیا جائے، کوشش کرتے ہیں اپنی پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ عوامی بہتری کیلئے ترمیم کی بات کیا کریں اور صرف پیپلزپارٹی ہی ہے جو اپنی سی ای سی کی میٹنگ میں عوامی مسائل پر بات چیت کرتی ہے