آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بطور فریق بنانا ضروری ہے:لاہور ہائیکورٹ
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بطور فریق بنانا ضروری ہے ورنہ درخواست نا مکمل تصور ہوگی۔عدالت نے ریمارکس جمعہ کے روز دیے ہیں لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر چھ مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔بنچ سربراہ نے وکیل اظہر صدیق کو ہدایت کی کہ آئین کا آرٹیکل 174 نکال کر پڑھیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بطور فریق بنانا ضروری ہے ورنہ درخواست نا مکمل تصور ہوگی