کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین، انٹرنیٹ سروس پانچویں روز بھی بند

شہریوں کومشکلات کاسامنا، معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ سے زائد کانقصان
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لئے  ٹرین سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس  پانچویں روز بھی معطل  رہی ۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لئے  جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بند  رہی  جبکہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر کی سروس بھی معطل  رہی ۔  محکمہ ریلویز  کے مطابق  کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لئے ٹرین سروس معطل ر ہے گی۔کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا