با ئولے کتے کے کاٹنے سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

ظفروال(خصوصی رپورٹ )با ئولے کتے کا زہر جسم میں سراعت کر جانے سے 30 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ، گزشتہ دنوں شہر اور گرد و نواح میں بائولے کتے نے متعدد افراد پر حملہ کیا تھا ، جن میں ایک زخمی 30سالہ سجاد عرف سیٹھی ساکن پڑتھال گا ئوں جسم میں با ئولے کتے کا زہر پھیلنے سے چل بسا ، اہلخانہ نے بھروقت انجکشن لگوائے مگر سجاد جانبر نہ ہوسکا۔