لوئر مال ،3سالہ بچی قتل

 ملازم ارسلان نے 3سالہ عفرا فاطمہ کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا 
لاش گندے نالے میں پھینک دی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں اغواء ہونیوالی 3سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گندے نالے میں پھینک دی تھانہ لوئر مال میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقے میں گھر کے ملازم ارسلان نے 3سالہ عفرا فاطمہ کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا پولیس کے مطابق 3سالہ عفرا فاطمہ کو گھر کے باہر سے ملزم ارسلان لیگیا تھا۔ پولیس نے شک گزرنے پر گھر کے ملازم ارسلان کو گرفتارکرلیا ملزم ارسلان نے دوران تفتیش میں بچی کواغواء کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو گندے نالے میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزم ارسلان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بچی کی لاش کو نالے میں تلاش کرنی شروع کر دی بچی کی لاش تاحال ابھی تک نہیں مل سکی۔