امریکہ: خاتون کو 3سالہ بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید

عدالتی کارروائی کی دوران ملزمہ نے بچی کو قتل اور زخمی کرنے کی کوشش کا جرم قبول بھی کیا تھا:رپورٹ
واشنگٹن (یواین پی)امریکا میں ایک خاتون پر 3 سالہ مسلم بچی کو ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا، خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون پر 3 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچی کو نسلی بنیادوں پر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا جس پر جج اینڈی پورٹر نے 43 سالہ الزبیتھ وولف کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔