صدر آصف زرداری وطن واپس پہنچ گئے

 کراچی (خصوصی رپورٹ)صدرِ مملکت آصف زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچے، صدر زرداری نے پیر میں فریکچر کے باعث دبئی میں کچھ عرصہ قیام کیا تھا۔ یاد رہے کہ صدرِ مملکت کے پائوں میں دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا تھا۔