اسلام آباد( آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت لندن سے نجی کمپنی کے پرائیویٹ جہاز پر وطن واپس پہنچے جبکہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری کا طیارہ لندن میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکا تھا۔صدرآصف علی زرداری نے لندن میں وطن روانگی سے قبل صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی طبعیت کیسی ہے تو اس پر صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے۔