ویب ڈیسک:لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 497 روپے مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا تھوک ریٹ 329 روپے اور پرچون ریٹ 343 روپے کلو ہو گیا ہے۔اسی طرح، انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 331 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے، لاہور میں آلو 80 سے 85 روپے، پیاز 140 سے 150 روپے، ٹماٹر 140 سے 150 روپے، دیسی لہسن 420 روپے، اور ادرک 725 روپے کلو کی قیمت پر دستیاب ہیں۔
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 54 روپے فی کلو بڑھی ہے، جس کے بعد ان کی قیمت 505 روپے سے 559 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں 440 روپے سے 500 روپے تک ہو گئی ہیں۔