ملزم غلام مجتبٰی نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے بیٹے عبدالرحمان کو ڈنڈے مار کر بیدردی سے قتل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ سگے بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بچے کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ غلام مرتضی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ سگے بیٹے عبدالرحمان کو قتل کرنے والے باپ غلام مجتبی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ غلام مرتضی کے مطابق ملزم غلام مجتبٰی نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے بیٹے عبدالرحمان کو ڈنڈے مار کر بیدردی سے قتل کر دیا،ملزم نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر کے اندر ہی دفنا دیا،ملزم نے ڈرامہ رچانے کے لیے تھانہ باغبانپورہ میں اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا،ملزم نے دوران تفتیش اپنے بیٹے کو قتل کا اعتراف کر لیا اورملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان