ملزم اعظم نے اپنے مخالف غلام رسول کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی نیت سے یہ سنگین جرم کیا
، اعتراف جرم کر لیا، اعظم کا غلام رسول سے حویلی لکھا میں رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا،آلہ قتل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں پانچ سالہ بچے کے اغواء اور قتل کے اندوہناک واقعے کا پولیس نے سراغ لگا لیا رانا حسین طاہر نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ پانچ سالہ اذان کا قاتل اس کا سگا باپ اعظم ہی نکلا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزم اعظم نے تیز دھار چھری کے وار سے اپنے بیٹے کو قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو کھیتوں کے قریب ایک سنسان مقام پر پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنے مخالف غلام رسول کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی نیت سے یہ سنگین جرم کیاملزم اعظم کا غلام رسول سے حویلی لکھا کے علاقے میں رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ ابتدائی طور پر بچے کے اغواء کا مقدمہ ملزم کی دوسری بیوی ثانیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اعظم کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہیایس پی صدر کا کہنا تھا کہ جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ? قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہیمزید انکشاف کرتے ہوئے رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزم کا بھائی ندیم بھی منصوبہ بندی میں شامل تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔