لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں سات سالہ بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق سید پور کے رہائشی عابد نے سبزہ زار پولیس کو بیٹی کے اغواء ہونے کی اطلاع دی سبزہ زار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عابد کی درخواست پر فوری اغواء کا مقدمہ درج کر لیاسبزہ زار پولیس نے تمام پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے ابتدائی تفتیش کا آغاز کیاپولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے بچی کو پتوکی سے بازیاب کر لیابچی کے والد مدعی مقدمہ عابد نے بیوی کے ساتھ ہم مشورہ ہو کر 15 پر جھوٹی کال اور جھوٹا مقدمہ درج کروایامدعہ مقدمہ عابد کو اپنی بچی کا جھوٹا اغواء کا مقدمہ درج کروانے پر حراست میں لے لیا گیاسات سالہ حور فاطمہ کے بروقت ملنے پر لواحقین کی پولیس کو خراج تحسین اور دعائیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے سبزہ زار پولیس کو شاباش دی۔