دو بچوں کی ماں مقتولہ اپنے اہلخانہ سے الگ رہ رہی تھی :ابتدائی تحقیقات،ملزم قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ
لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے جدید تفتیش اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے خاتون کے اندھے قتل کی واردات قلیل مدت میں ٹریس کرتے ہوئے ملزم اسحاق کو گرفتار کر لیا، جو مقتولہ کا منہ بولا باپ تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو بچوں کی ماں مقتولہ اپنے اہلخانہ سے الگ رہ رہی تھی جبکہ ملزم اس پر کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ انکار پر ملزم نے خاتون کو قتل کر دیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نمبر 2652/26 تھانہ مناواں میں درج ہے، جبکہ گرفتار ملزم قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔